ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیرومودی اورمیہول چوکسی کی دستاویزات ضائع ہونے کی خبریں بے بنیاد

نیرومودی اورمیہول چوکسی کی دستاویزات ضائع ہونے کی خبریں بے بنیاد

Mon, 04 Jun 2018 23:24:08    S.O. News Service

انکم ٹیکس آفس میں آگ لگنے سے ریکارڈ کو ہوئے نقصانات کے بارے میں سی بی ڈی ٹی کی وضاحت 
نئی دہلی4جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میڈیاکے کچھ شعبوں میں اس طرح کی خبریں آئی ہیں جن میں کہاگیاہے کہ کل ممبئی میں سندھیاہاوس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اس دفترمیں واقع انکم ٹیکس آفس کے نیرومودی /میہل چوکسی سے متعلق تفتیشی دستاویزات اورریکارڈتلف ہوگئے ہیں۔ وضاحت مقصود ہے کہ اس طرح کی رپورٹیں مکمل طورپرغلط اوربے بنیاد ہیں۔مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ نیرومودی /میہل چوکسی کے معاملے میں جاری تفتیشات سے متعلق ریکارڈ /دستاویزات پہلے ہی اسسمنٹ کے ایک حصے کے طوپرمختلف عمارتوں میں واقع اسسمنٹ یونٹوں کی منتقل کی جاچکی تھیں۔نیرومودی /میہل چوکسی سے متعلق ریکارڈ/دستاویزات کولاحق ہونے والے کسی بھی خسارے یا نقصان سے متعلق اندیشے جن کا تعلق آئی ٹی آفس ممبئی میں لگنے والی آگ سے ہوقطعاًبے بنیاد ہے۔


Share: